24 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومقومی خبریںاسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر...

اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو


تصویر سوشل میڈیا۔

یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق رابطہ ای یو فارن افیئرز چیف کایا کالاس کی درخواست پر ہوا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کایا کلاس سے 2 مئی کو بھی علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی تھی، وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں یورپی یونین کی حمایت اور یکجہتی پر انکا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے جنگی اقدام کی شدید مذمت کی، بھارتی اقدام سے پاکستان کی خود مختاری پامال ہوئی اور علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہوا۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، پہلگام حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یورپی خارجہ امور چیف کایا کالاس نے شہری ہلاکتوں پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق کایا کالاس نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ تحمل سے کام لیں اور سفارتی ذرائع سے مسئلہ حل کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات