26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوچین نے پاکستان پر بھارتی حملے کو تشویشناک قرار دے دیا

چین نے پاکستان پر بھارتی حملے کو تشویشناک قرار دے دیا


بیجنگ : چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور تشویشناک قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ چین سمجھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں اس خطے کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں، اور ان کے درمیان کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، تاہم تمام فریقین کو تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔

چینی دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ سے ہمسایہ ممالک رہے ہیں، اور چین ان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں دانشمندی، بات چیت اور ذمہ داری کی ضرورت ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات