36 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی سی بی ٹورنامنٹ میں بولنگ کرتے ہوئے علیم خان کا انتقال

پی سی بی ٹورنامنٹ میں بولنگ کرتے ہوئے علیم خان کا انتقال


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیر کو بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم خان حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ پی سی بی کے مطابق رات گئے نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک پاکستان کرکٹ بورڈ عبداللہ خرم نیازی نے 24 سالہ علیم خان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والے علیم بولنگ کرتے ہوئے زمین پر گر گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر کے مطابق انہیں دل کی تکلیف پہلے سےہی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات