ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتکاری، امن اور کثیرالجہتی آرڈر پر زور دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے متناسب اور سفارتی ردعمل دیا، کل رات ہم نے دیکھا کہ کیسےدو ایٹمی طاقتوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔
پیڈرو سانچیز نے کہا عالمی آرڈر اس وقت ہر جگہ غیرمستحکم ہو رہا ہے، سفارتکاری کثیرالجہتی آرڈر اور امن کا دفاع ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ تحفظ کا مطلب سفارتکاری اور کثیرالجہتی آرڈر کا دفاع بھی ہے۔ پاکستان نے سفارتکاری، کثیرالجہتی آرڈر اور امن کا مطالبہ تجویز کیا ہے۔