سیالکوٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی اسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کسی نے زہریلا انجکشن لگا کر ڈاکٹر خرم کو قتل کیا ہے، ان کے پاؤں پر انجکشن کا نشان ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خرم کا کمرہ اندر سے بند تھا، وہ 3 سال سے نجی اسپتال میں کام کر رہے تھے، ڈاکٹر کی رہائش بھی اسپتال میں ہی تھی۔
پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر کے بیڈ کے نیچے سے 2 سرنجز بھی ملی ہیں۔