26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلیگ پلے آف کیلئے چار ٹیموں میں گھمسان کا رن، کوئٹہ جگہ محفوظ...

لیگ پلے آف کیلئے چار ٹیموں میں گھمسان کا رن، کوئٹہ جگہ محفوظ کرچکی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں پانچ لیگ میچ باقی رہ گئے ہیں اور لیکن چار ٹیموں کے درمیان پلے آف کیلئے کشمکش جاری ہے ۔ بدھ سے اتوار تک کراچی کنگز، اسلام آباد یونائٹیڈ ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان پلے آف کیلئے گھمسان کا رن پڑے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گیارہ پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں پہنچ چکی ہے لیکن ابھی پہلی دوسری پوزیشن کیلئے ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔ کنگز اور زلمی بھی بقا کی جنگ میں شامل ہیں۔ قلندرز کا انحصار پشاورسے فتح کے ساتھ دیگر ٹیموں کی ناکامی اور نیٹ رن ریٹ پر بھی ہے۔ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں 9میں سے8میچ ہارنے کے بعد پلے آف سے باہر ہوچکی ہے۔ ایک دن کے آرام کے بعد میچ بدھ کو رات8 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ ہوم گراؤنڈ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ کرے گی۔ اسلام آباد ابتدائی پانچ میچ جیتنے کے بعد تین میچ ہار گئی۔ اسے آخری دو میچ جیتنا ہونگے۔ جمعرات اور جمعے کو دو مزید کانٹے کے میچ ہوں گے۔ جمعرات کو کراچی کنگز کو اچانک کر نکھر کر سامنے آنے والی بابر اعظم کی پشاور زلمی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ کامیابی سے پشاور زلمی کے10پوائنٹس ہونگے۔ کراچی کے بھی10رہیں گے۔ اگر کراچی جیتا تو12کے ساتھ پلے آف کنفرم اور پشاور چانس پر ہوگا۔ اگلے روز پشاور کا جو لاہور قلندرز سے میچ ہوگا وہ اگر تو پشاور کراچی سے جیت چکا ہوا تو لاہور سے آگے ہوگا لیکن لاہور جیت کر11پر چلا جائے گا۔ جمعے کو لاہور قلندرز پشاور زلمی سے پنجہ آزمائی کرے گی۔ قلندرز کو اگلے مرحلے میں جانے کے لئے پشاور زلمی کو شکست دینا ہوگی۔ اگر پشاور زلمی کراچی کنگز سے ہار گئی تو لاہور قلندرز سے اس کا میچ سیمی فائنل کی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ہارنے کے بعد قلندرز کے9 جبکہ پشاور کے دس پوائنٹس ہوجائیں گے۔ جمعرات کو پنڈی میں زلمی کا میچ کراچی کنگز سے ہوگا جبکہ اس کا آخری میچ اور فیصلہ کن میچ جمعے لاہور قلندرز سے ہوگا۔ دونوں میچ جیت کر زلمی کے پوائنٹس 12ہوجائیں گے اگر کراچی جیت گیا تو اسے جمعے کو قلندرز کو ہرانا ہوگا تاکہ زلمی 10پوائنٹس پر فنش کرکے قلندرز کے سفر کو ختم کردے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی تو وہ بھی دس پوائنٹس پر فنش کریں گی۔ پشاور زلمی کے چار فتوحات کے ساتھ 8 پوائنٹس ہیں۔ ملتان سلطانز اپنا 10 واں اور آخری میچ 11 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان میں کھیلے گی۔ جبکہ ہفتے کو اسلام آباد اور کراچی کنگز کا میچ ہوگا۔ منگل 13مئی کو پہلا کوالی فائر پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات