26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوفن لینڈ میں جنگی طیارہ آرکٹک علاقے میں گر کر تباہ

فن لینڈ میں جنگی طیارہ آرکٹک علاقے میں گر کر تباہ


فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔

فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔

ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے کے باعث فی الحال کمرشل پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم اگلی پرواز کئی گھنٹوں بعد متوقع ہے۔

تا حال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات