28 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفریڈرک مرٹس دوسری پارلیمانی ووٹنگ کے بعد جرمنی کے نئے چانسلر منتخب

فریڈرک مرٹس دوسری پارلیمانی ووٹنگ کے بعد جرمنی کے نئے چانسلر منتخب


تصویر سوشل میڈیا۔

فریڈرک مرٹس دوسری پارلیمانی ووٹنگ کے بعد جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہو گئے ہیں۔ 

69 سالہ فریڈرک مرٹس پہلی ووٹنگ میں 6 ووٹوں سے ہار گئے تھے، تاہم دوسری مرتبہ وہ 9 ووٹوں سے جیت گئے۔ 

630 رکنی جرمن پارلیمان خفیہ ووٹنگ سے چانسلر منتخب کرتی ہے۔ اُن کی کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کا سوشل ڈیموکریٹس سے سیاسی اتحاد ہے، اِس لیے یہ واضح نہیں کہ پہلی بار کس پارٹی کے ارکان نے اُن کے خلاف ووٹ ڈالا۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد سے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی چانسلر پہلی ووٹنگ میں منتخب نہیں ہو سکا۔ 

تجزیہ کاروں کی رائے میں یہ ایک کمزور جرمن حکومت کی علامت ہے جو کہ امریکی صدر ٹرمپ کی خلل انگیز پالیسیوں کے پیش نظر یورپ کے لیے تشویش کی بات ہو سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات