اوفرا (اے ایف پی) اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے گزشتہ روز کہا کہ مزاحمتی فلسطینی گروپ حماس کے خلاف جنگ میں ان کے ملک کی فتح کا مطلب ہے کہ غزہ کی پٹی مکمل طور پر تباہ کردی جائے گی۔ انتہا پسند شعلہ انگیزاسرائیلی وزیر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اوفرا کی یہودی آبادکاربستی میں ایک کانفرنس کو بتایا کہ غزہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا، شہریوں کو جنوب میں ایک انسانی زون میں بھیج دیا جائے گا، اور وہاں سے وہ بڑی تعداد میں تیسرے ممالک کو جانا شروع کر دیں گے۔مغربی کنارے کی ایک بستی میں رہائش پذیربیزلیل سموٹریچ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کی مدت کے دوران اس علاقے کو باضابطہ طور پر الحاق کر لیا جائے گا۔