29 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے مزید 34 فلسطینی...

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے مزید 34 فلسطینی شہید


فائل فوٹو۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں مزید 34 فلسطینی شہید جبکہ 145 زخمی ہوگئے۔ 

غزہ سے فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے تباہ شدہ ملبوں سے 4 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ غزہ میں 18 مارچ سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار 545 فلسطینی شہید اور 6 ہزار 856 زخمی ہوئے۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 52 ہزار 653 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 897 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی جارحیت کے دوران 14 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات