26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںشاہین، حارث بہترین، وہ دفاع نہ کرسکے تو کوئی نہیں کرسکتا تھا،...

شاہین، حارث بہترین، وہ دفاع نہ کرسکے تو کوئی نہیں کرسکتا تھا، ثمین


کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ شاہین اور حارث ہدف کادفاع نہیں کر سکے تو باقی بھی نہیں کر سکتے تھے۔ کراچی کنگز کے خلاف شکست دھچکا تھی ، ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، یہی چیز متحرک رکھ رہی ہے ، اس وقت چوتھے نمبر پر ہیں کوالیفائی کریں گے، انعام کسی لالچ میں نہیں پیار کے اظہار کیلئے دیتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے کسی انٹرویو میں بدتمیزی نہیں کی، صورتحال کو بھی دیکھنا چاہئے کہ وہ کس فریم آف مائنڈ میں ہے۔ اگر شاہین آفریدی نازیبا بات کرتے تو میں سب سے پہلے تنقید کرتا۔ ہماری پوزیشن ایسی تھی کہ ہم ٹاپ ٹو میں فنش کر سکتے تھے۔ کچھ چیزیں ہمارے حق میں نہیں گئیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی وجہ سے ختم ہو گیا ۔ یہ کہنا زیادتی ہے کہ کہا گیا نعیم کو نام بنانے کیلئے کھلائے جا رہے ہیں۔ پی ڈی پی کے کئی کھلاڑی دوسری ٹیموں میں کھیل رہے ہیں ،ہم نے پاکستان کو ٹیلنٹ فراہم کرنے کیلئے کام کیا ۔ یہ غلط تاثر ہے کہ دس سال پورے ہونے کے بعد نئےمالکان آئیں گے ، ایسا ہم 31 دسمبر کو بتا چکے ہیں ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات