ریاض (شاہدنعیم)سعودیہ کا فرانس کیساتھ ہیلی کاپٹرزکی تیاری میں سرمایہ کاری کے مواقع پر غور ، سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل، بندر الخریف نے اٹلی میں “ایئربس ہیلی کاپٹرز” کمپنی کے صدر دفتر میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر برونو ایون کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ مواقع ہیلی کاپٹرز کی تیاری اور مرمت کے شعبے سے متعلق ہیں۔ علاوہ ازیں مملکت کی صلاحیتوں اور ان مراعات پر بھی گفتگو کی گئی جو ہوابازی کی صنعت میں معیاری سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ سعودی وزیر کے سرکاری دورے کا آغاز “مارینیان” میں “ایئربس ہیلی کاپٹرز” کمپنی کے کارخانے کے دورے سے ہوا۔ اس کے دوران انھوں نے طیارہ سازی کی جدید ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا، اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ تجربات کے تبادلے، علم و ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مشترکہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا، جو ہوابازی کی صنعت کو مقامی بنانے کے لیے معاون ہو گا۔