پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ساتویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 35 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 35 سال سزا کا حکم سنایا گیا۔
مجرم کو سزا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کی طرف سے سنائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مجرم شہباز نے ساتویں کلاس کی طالبہ کو 2024 میں اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔