26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوذاتی نوعیت کا سوال، مریم نفیس مداحوں پر بھڑک اٹھیں

ذاتی نوعیت کا سوال، مریم نفیس مداحوں پر بھڑک اٹھیں


پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر انتہائی ذاتی نوعیت کا سوال کرنے پر مداحوں کو کھری کھری سنادیں۔

مریم نفیس نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن کیا، جس کے دوران ایک صارف نے ان سے ذاتی زندگی کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ کا جواب سن کر سب ہکا بکا رہ گئے۔

انسٹا صارف نے مریم نفیس سے سوال کیا تھا کہ ’’دوسرا بچہ کب؟‘‘ جس پر بھڑک پر مریم نفیس نے جواب دیا کہ ’’کیا آپ دائی ہیں؟‘‘

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’یہ حیران کن ہے کہ کتنے لوگ مجھ سے یہ ذاتی سوال پوچھنے کی جرأت کرتے ہیں۔ کب سیکھیں گے کہ ایسے سوال نامناسب ہوتے ہیں؟‘‘

یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں فضول تجسس رکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہو۔ اپنی اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ وہ اپنی صاف گوئی اور بے باک انداز کےلیے بھی جانی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے مریم کے اس ردعمل پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی نجی زندگی کو احترام دینا چاہیے، جبکہ کچھ نے اسے ضرورت سے زیادہ حساسیت قرار دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات