26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوخالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال


ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی سربراہ خالدہ ضیاء طویل علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں، جہاں ہزاروں کارکنان نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔

79 سالہ خالدہ ضیاء منگل کے روز ڈھاکہ پہنچی تو سڑکوں کے دونوں اطراف ان کے حمایتی پارٹی پرچم، تصاویر اور خیرمقدمی بینرز کے ساتھ موجود تھے۔ پارٹی ترجمان شائیرول کبیر کے مطابق وہ جنوری میں علاج کے لیے برطانیہ گئی تھیں اور اب واپس لوٹ آئی ہیں۔

خالدہ ضیاء کو 2018 میں کرپشن کے الزامات میں جیل بھیجا گیا تھا، تاہم اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے بعد موجودہ حکمران شیخ حسینہ اقتدار سے معزول ہوئیں اور ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئیں۔

BNP کے سیکرٹری جنرل میرزا فخرال اسلام عالمگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: “یہ دن نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے اہم ہے، آج کی خوشیاں ہمارے عزم اور طاقت کی علامت ہیں۔”

نوبل انعام یافتہ محمد یونس، جو اس وقت عبوری حکومت کی قیادت کر رہے ہیں، کہہ چکے ہیں کہ ملک میں نئے انتخابات دسمبر 2025 یا جون 2026 تک ضرور کرائے جائیں گے۔

ادھر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اب بھی بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی میں ہیں اور ان کے خلاف ڈھاکہ کی عدالت میں انسانیت کے خلاف جرائم کا وارنٹ گرفتاری جاری ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات