38.3 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجرمنی کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش، بات چیت پر زور

جرمنی کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش، بات چیت پر زور


تصویر سوشل میڈیا۔

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرٹس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں جرمن چانسلر نے کہا کہ گذشتہ رات دو جوہری طاقتوں کے درمیان جھڑپوں پر گہری تشویش ہے، اب پہلے سے کہیں زیادہ ہوش مندی اور دانش مندی کی ضرورت ہے۔

یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کلاس نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کاجا کلاس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، یورپی یونین کشیدگی میں کمی اور ثالثی کی کوششیں کر رہی ہے۔

دریں اثنا یورپی یونین خارجہ امور کے ترجمان نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی میں فوری کمی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان یورپی یونین خارجہ امور Anouar El Anouni کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی کے اقادامات کریں۔

انھوں نے کہا یورپی یونین تنازع کے باہمی رضامندی، پُرامن اور پائیدار حل کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات