ترکیہ نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک سفیر نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک سفیر نے ملاقات کرکے علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔