26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت خوف کا شکار، 16 ایئرپورٹس بند کردیے

بھارت خوف کا شکار، 16 ایئرپورٹس بند کردیے


بھارت کو پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف ستانے لگا، اس نے ملک بھر میں16 ایئرپورٹس بند کردیے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے شملہ، بھوج، راج کوٹ، جیسلمیر، جودھپور، چندی گڑھ ، پٹھان کوٹ ایئرپورٹس کمرشل پروازوں کےلیے بند کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی جوابی کارروائی کے پیش نظر بھٹنڈا، دھرم شالہ، پور بند، جامن گڑھ، سری نگر اور لیہہ تھیوس ایئرپورٹس بند کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کیے ، جن میں 31معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کیے۔

پاکستان نے فوری ردعمل دیا اور بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے ، ساتھ ہی 3 ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کیے ۔

لائن آف کنٹرول پر بھی پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ، 1 بٹالین ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات