25 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارتی فلموں پر پابندی عائد! جنگی حالات کے باعث این او سی...

بھارتی فلموں پر پابندی عائد! جنگی حالات کے باعث این او سی کا اجرا بند 


جنگی حالات کے پیش نظر بھارتی فلموں کو این او سی جاری کرنے کا عمل روک دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پاکستانی حکام نے بھارتی فلموں کو این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) جاری کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام بھارتی فلموں پر کیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ بھارتی پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔

فی الحال کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستان میں نمائش کے لیے منظوری نہیں دی جائے گی۔ بھارتی فلموں کے کئی این او سی کی درخواستیں مختلف سرکاری دفاتر میں زیر التوا ہیں، جن پر مزید کارروائی روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ عوام کے جذبات کا احترام کیا جا سکے اور کسی ممکنہ عوامی ردعمل سے بچا جا سکے۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات