30 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی...

بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر


اسکرین گریب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ احمد پور شرقیہ میں معصوم بچی سمیت 5 پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، ایک شہید، ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاؤں میں ایک گولہ گرا،  شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے بلاجواز حملے کا پاکستانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آج دن میں تمام میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا تاکہ بھارت کی ننگی جارحیت کو ساری دنیا دیکھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات