26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر...

بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہ


— فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ نہتے شہریوں پر حملہ ظلم تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارا دفاعی نظام ملک کی خاطر کھڑا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ حملوں میں اب تک 26 پاکستانی شہید جبکہ 43 زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج نے بھارتی فوج کے ان بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا اور اب تک بھارت کے 5 طیارے، ڈرون، انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹ کے بٹالین ہیڈ کوارٹر کو تباہ کردیا۔

پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات