امریکا میں ایک بچے نے اپنی والدہ کے فون سے ایمازون سے 70 ہزار ڈم ڈم لولی پاپ آرڈر پر منگوا کر 4200 ڈالر خرچ کر دیے۔
امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکزنگٹن کی رہائشی ہولی لے فیورز کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے گھر کے دروازے پر ڈم-ڈم 30 ڈبے دیکھ کر شدید حیرانی ہوئی۔ ہر ڈبے میں 2340 لالی پاپ موجود تھے۔
ہر ڈبے کی قیمت 130 ڈالر ہے جس سے 30 ڈبوں مجموعی قیمت 4200 ڈالر بنتی ہے۔
ہولی کے بیٹے لیام (جو کہ دوسری جماعت میں پڑھتے ہیں) نے والدہ کے فون سے کھیلتے وقت لالی پاپ کا آرڈر دینے کا اعتراف کیا۔
ایمازون نے ابتدائی طور پر آٹھ ڈبے واپس لینے کی حامی بھری ،بعد ازاں ایمازون نے خاتون سے رابطہ کر کے سارے ڈبے واپس لینے پر اتفاق کر لیا۔