38.3 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومقومی خبریںبلاول کا قومی اسمبلی میں خطاب

بلاول کا قومی اسمبلی میں خطاب


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت تیاری کرو، پاکستان کا جواب آنا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا، بزدل بھارت کے 5 جہاز گرائے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ کے حامی نہیں، مگر بھارت نے حملہ کیا اور بے گناہ شہریوں کو شہید کیا، بھارت حوصلہ رکھے پاکستان اس حملے کا جواب دے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملے کیے، بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے پر شفاف تحقیقات کی پیش کش کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا گھناؤنا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، بزدل بھارت نے حملے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، اتنی صلاحیت ہے کہ دشمن کو ہر حملے کا جواب دیں سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ جنگ کے حامی نہیں لیکن بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان آج بھی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہے، یہ بھارت کی بھول ہے کہ ہم ان حملوں کے جواب میں خاموش رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یہ 2003ء نہیں کہ کہیں مسلمان دہشت گرد ہیں، پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ پتہ لگے کہ کون ذمے دار ہے، بھارتی جارحیت کے باعث شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، چور اور بزدل رات کے اندھیرے میں حملہ کرتے ہیں، اگر وہ بزدل نہ ہوتے تو دن کی روشنی میں ہماری افواج کا سامنا کرتے، ہم دو ہفتوں سے بھارت کو باور کروا رہے ہیں کہ پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا ہے کہ ہم عالمی قوانین کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، بھارت کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کو دکھائیں گے، بھارت اپنی جھوٹی انا کے باعث اندھا اور درندہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اب حوصلہ رکھنا پڑے گا کیونکہ ہمارا جواب اب آنا ہے، پاکستان میں اتنی صلاحیت ہے کہ ہر حملے کا جواب دے، بھارت کی بھول ہے کہ حملے پر ہم دوسروں کی طرح خاموش رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں اس حملے کا جواب دینے کا حق حاصل ہے، اس وقت ہر پاکستانی پاکستان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑا ہے، ہم چاہتے کہ کسی بھی ملک میں دہشت گردی کا واقعہ نہ ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات