26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوایس ای سی پی کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کے...

ایس ای سی پی کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کے استحکام کی یقین دہانی



اسلام آباد:

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کے استحکام کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایس ای سی پی نے یہ یقین دہانی خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے ایک ہنگامی اجلاس میں کروائی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق اس وقت مارکیٹ کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے، ایس ای سی پی کیپٹل مارکیٹ کے آپریشنز میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر ادارے (سی ایم آئی آئیز) جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی ایل) اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) سمیت تمام کیپیٹل مارکیٹ انفرا اسٹرکچر اداروں (سی ایم آئی آئیز) نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ ان اداروں نے یقین دلایا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کے موٴثر اور بلا تعطل کام کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط اور موٴثر رسک مینجمنٹ اقدامات موجود ہیں۔

سی سی پی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے جواب میں، ایس ای سی پی نے تمام سی ایم آئی آئیز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے حفاظتی پروٹوکول اور آپریشنل تسلسل کے اقدامات کو فوری طور پر بڑھا دیں۔ اس میں تمام ٹریڈنگ، رسک مینجمنٹ، کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سسٹمز میں سائبر سیکیورٹی ڈیفنس کو مضبوط کرنا اور مکمل کاروباری تسلسل کے منصوبوں کو فعال کرنا شامل ہے۔

سی ایم آئی آئیز کو مزید مشورہ دیا گیا کہ وہ تمام سہولیات پر اپنے حفاظتی انتظامات کو مضبوط کریں۔ ایس ای سی پی صورتِ حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت کے مطابق مزید اپ ڈیٹس جاری کرے گا۔

مارکیٹ کے شرکاء کو معمول کے مطابق اپنے آپریشنز جاری رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے جبکہ ایس ای سی پی اور سی ایم آئی آئیز مل کر مارکیٹ کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پیش رفت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات