کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر مزید 15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 28پیسے تک مہنگا ہو گیا، یورو کی قیمت میں 6پیسے تک کی کمی، پاؤنڈ کی قیمت میں 77پیسے تک کا اضافہ، منگل کو روپے کے مقابلےپر انٹر بینک میں 15پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 281.25 روپے سے بڑھ کر 281.40روپے اور قیمت فروخت 281.45روپے سے بڑھ کر 281.60 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 28 پیسے کے اضافے سے 281.46روپے سے بڑھ کر 281.74روپے اور قیمت فروخت 22 پیسےکے اضافے سے 282.90 روپے سے بڑھ کر 283.12روپے ہو گئی ہے،یورو کی قیمت خرید 6 پیسے کی کمی سے 318.62روپے سے کم ہو کر 318.56 روپے اور قیمت فروخت 4پیسے کی کمی سے 321.66روپے سے کم ہو کر 321.62روپے ہو گئی۔