26 C
Lahore
Thursday, May 8, 2025
ہومانٹرٹینمنٹآئندہ جوتوں سے جاوید اختر کا استقبال کرنا چاہیے: نادیہ خان

آئندہ جوتوں سے جاوید اختر کا استقبال کرنا چاہیے: نادیہ خان


معروف پاکستانی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بھارتی مصنف جاوید اختر کو پاکستان مخالف بیان پر آئینہ دکھادیا۔

نادیہ خان نے ایک بار پھر بھارتی منافقانہ رویے اور پاکستان مخالف سازشوں پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ آئندہ اگر پاک بھارت تعلقات معمول پر بھی آجائیں تو میں نہیں چاہتی کہ یہ شخص (جاوید اختر) پاکستان میں نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ میں خبردار کر رہی ہوں کہ اس شخص کو آئندہ پاکستان بلایا گیا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا، یہ شخص انتہائی سطحی اور گستاخ ہے، جو بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگلتا ہے۔

نادیہ خان نے کہا کہ اب تو ہم ان کو آنے دیں گے نہیں اور اگر کبھی آجائے تو خاص پالشڈ جوتوں سے ان کا استقبال کرنا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہم ان کو عزت دیتے ہیں کیوں ہماری فطرت ایسی ہے، ہم پیار کرنے والے عزت دینے والے لوگ ہیں لیکن دوسرا اس قابل بھی ہونا چاہیے۔

نادیہ خان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات