33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچائلڈ اسٹار میلینا برانڈاؤ 11 سال کی عمر میں چل بسیں

چائلڈ اسٹار میلینا برانڈاؤ 11 سال کی عمر میں چل بسیں


نیٹ فلیکس کی چائلڈ اسٹار میلینا برانڈاؤ 11 سال کی عمر میں پُراسرار بیماری میں مبتلا ہو کر چل بسیں۔

برازیل کی کم عمر اور باصلاحیت اداکارہ میلینا برانڈاؤ نیٹ فلیکس کی مشہور سیریز Sintonia میں اپنی اداکاری سے پہچانی گئیں، 11 سال کی عمر میں ایک نامعلوم اور جان لیوا بیماری کے باعث دنیا میں نہیں رہیں، ان کی اچانک موت نے ناصرف برازیل بلکہ دنیا بھر میں مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔

24 اپریل کو میلینا کو شدید سر درد، ٹانگوں میں درد، تھکن اور بھوک کی کمی کی شکایت ہوئی، ان کی والدہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر ڈینگی کا شبہ ظاہر کیا لیکن کوئی میڈیکل ٹیسٹ نہیں کیا گیا، صرف دوا دے کر گھر بھیج دیا گیا۔

دو دن بعد 26 اپریل کو میلینا کی حالت مزید بگڑ گئی یہاں تک کہ وہ چلنے کے قابل بھی نہ رہیں، دوبارہ اسپتال لے جانے پر بھی انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

میلینا 28 اپریل کو باتھ روم میں بے ہوش ہو گئیں، انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں اگلے دن انہیں پہلا کارڈیک اریسٹ ہوا، سی ٹی اسکین کے مطابق ان کے دماغ میں 5 سینٹی میٹر کا ماس تھا، لیکن اسپتال میں نیورولوجسٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ طے نہ ہو سکا کہ یہ رسولی، سِسٹ یا خون کا لوتھڑا تھا؟

اسپتال میں رہتے ہوئے میلینا کی 13 بار دل کی دھڑکن بند ہوئی اور کئی بار سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازاں ڈاکٹروں نے میلینا کو دماغی طور پر مردہ قرار دے کر لائف سپورٹ مشین ہٹا دی۔

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی میلینا برانڈاؤ کی بیماری کی مکمل تشخیص نہ ہو سکی، ان کے مداح سوشل میڈیا پر دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کے ذریعے ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات