پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹاپ ٹین ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد 7 مئی کو مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے، لیگ مرحلے کے اب صرف 5 میچز رہ گئے ہیں، ٹیموں کے درمیان پلے آف مرحلے تک رسائی کی جنگ جاری ہے، البتہ ملتان سلطانز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔
پی ایس ایل 10 میں آج آرام کا دن ہے، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، اس کے ابھی 2 میچز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے خلاف باقی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کوئٹہ کے علاوہ اس کا دوسرا میچ کراچی کنگز سے ہونا ہے، کراچی کنگز نے بھی 8 میچز میں 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
اس کے میچز پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہوں گے، لاہور قلندر اور پشاور زلمی اگر مگر کے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں، لاہور قلندرز 9 میچز کھیل چکی ہے اور 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر ہے اس کا آخری لیگ میچ پشاور زلمی سے ہے، جو جیتنا لازمی ہے۔
پشاور زلمی جو کہ اس وقت 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے لیکن اس کے 2 میچز باقی ہیں، چھٹی ٹیم ملتان سلطان پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔