33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاکستان میں صرف پرچی سسٹم سے لوگ آگے آتے ہیں: علیزے شاہ

پاکستان میں صرف پرچی سسٹم سے لوگ آگے آتے ہیں: علیزے شاہ


—فائل فوٹوز

معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ اور بےباک بیان سے ہلچل مچادی۔ 

حال ہی میں انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد علیزے نے ایک نیا اور طنزیہ بیان جاری کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کے ان چہروں کو بےنقاب کیا جو سفارش، تعلقات اور غیر اخلاقی راستوں سے کام حاصل کرتے ہیں۔

پاکستان میں صرف پرچی سسٹم سے لوگ آگے آتے ہیں: علیزے شاہ

علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں نے کبھی کسی غیر مہذب طریقے سے کام نہیں لیا، جو لوگ صرف ‘پرچی’ سے آگے آتے ہیں، ان کے لیے صرف پاکستان میں ہی جگہ ہے۔

پاکستان میں صرف پرچی سسٹم سے لوگ آگے آتے ہیں: علیزے شاہ

انہوں نے مزید لکھا کہ جو لوگ بند دروازوں کے پیچھے ڈیلز کرتے ہیں، وہ خود کو پروفیشنل کہلاتے ہیں اور جو ان ہتھکنڈوں کو نہ مانے اسے بدتمیز کہہ دیا جاتا ہے۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، کچھ صارفین علیزے کی صاف گوئی کو سراہ رہے ہیں، تو کچھ اسے تنقید برائے شہرت قرار دے رہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ علیزے شاہ وہ بول رہی ہے جو باقی سب چپ چاپ سہہ رہے ہیں، جبکہ ایک اور نے کہا کہ ہر بار تنازع کھڑا کر کے خبروں میں رہنا اب معمول بنتا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات