33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومغزہ لہو لہوٹرمپ اور اردگان کا رابطہ، یوکرین جنگ کے خاتمے پر تعاون کی...

ٹرمپ اور اردگان کا رابطہ، یوکرین جنگ کے خاتمے پر تعاون کی امید


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جسے دونوں رہنماؤں نے “انتہائی مفید اور دوستانہ” قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اردگان نے انہیں مستقبل میں ترکی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے جبکہ وہ خود بھی جلد واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر نے بھی ایکس (سابق ٹوئٹر) پر تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو جامع اور مثبت رہی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے خاتمے، شام کی صورتحال اور غزہ کے تنازع پر بات چیت کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری “فضول مگر خطرناک جنگ” کا فوری خاتمہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اردگان کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے حل پر کام کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں دونوں رہنماؤں کے تعلقات اچھے رہے، تاہم 2020 میں ترکی کے روسی S-400 دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے ترکی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

اردگان کو امید ہے کہ ٹرمپ کی واپسی سے واشنگٹن اور انقرہ کے تعلقات میں بہتری آئے گی، کیونکہ جو بائیڈن کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری پیدا ہوئی تھی۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات