31 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومغزہ لہو لہونیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح، 50 اداروں کے درمیان...

نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح، 50 اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریگا



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور قومی سلامتی کے معاملے پر بریفنگ لی۔

بعدازاں وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نیفٹک) کا افتتاح کردیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

یہ ادارہ 50 سے زائد وفاقی و صوبائی محکموں اور ایجنسیوں کو ایک مرکزی انٹیلی جنس نظام میں ضم کرتا ہے جسے نیشنل ڈیٹابیس کی مدد حاصل ہے۔ قومی سطح کے ساتھ ساتھ یہ نظام صوبائی سطح پر بھی مربوط ہے، جس کے تحت چھ ذیلی انٹیلی جنس سینٹرز (PIFTACs) قائم کیے گئے ہیں۔

ان میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں تاکہ مرکز سے لے کر صوبوں تک ایک مربوط معلوماتی نیٹ ورک قائم کیا جا سکے۔ یہ مربوط فریم ورک انٹیلی جنس یکجا کرنے، تجزیہ کرنے اور مؤثر آپریشنل ردعمل میں ہم آہنگی پیدا کرے گا۔

ادارہ جاتی صلاحیتوں کے مکمل استعمال سے یہ نظام نہ صرف قومی تیاری کو مضبوط بنائے گا بلکہ وسائل کے مؤثر استعمال اور بروقت ردعمل کو بھی ممکن بنائے گا۔

وزیراعظم نے اس اہم قومی صلاحیت کے فعال کرنے میں شریک تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور نیفٹیک کو اجتماعی خطرات کے تجزیے اور ان کے تدارک کے لیے ایک اہم  قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی، غیرقانونی نیٹ ورکس اور بیرونی معاونت کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مؤثر اور مربوط ادارہ جاتی نظام ناگزیر ہے، نیفٹیک اس مقصد کے حصول میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات