33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومقومی خبریںمحکمہ خارجہ تمام ممالک کیلئے سفری ہدایات باقاعدگی سے اپڈیٹ کرتا ہے،...

محکمہ خارجہ تمام ممالک کیلئے سفری ہدایات باقاعدگی سے اپڈیٹ کرتا ہے، ترجمان امریکی سفارتخانہ


سفارتخانہ امریکا اسلام آباد – فوٹو: فائل

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ تمام ممالک کے لیے سفری ہدایات باقاعدگی سے اپڈیٹ کرتا ہے۔

ٹریول ایڈوائزری سے متعلق جیو نیوز کے سوال پر ترجمان امریکی سفارتخانے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سفری ہدایات تازہ سیکیورٹی معلومات اور صورتِ حال کے جائزے کے بعد دی جاتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکی سفری ہدایت نامہ آخری بار 7 مارچ 2025ء کو جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ لفتھانزا، امارات، سوئس ایئر، برٹش ایئر ویز، ایئر فرانس سمیت دنیا کی کئی بڑی ایئر لائنز نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنا ترک کر دیا ہے جس کی وجہ سے ان ایئر لائنز کی بھارت اور دیگر ممالک کی پروازوں کو طویل دورانیہ کا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

لفتھانزا ایئر نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کی پروازیں 22 اپریل 2025ء کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اگلے اعلان تک پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کر رہی ہیں۔

بھارت نے پاکستانی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جبکہ پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ 

اس کشیدگی کے باوجود پاکستان نے بین الاقوامی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی رکھی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات