غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے مزید 48 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ سے فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ 142 فلسطینی انسانیت کے خلاف ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 2502 فلسطینی شہید اور 6711 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں 52 ہزار 615 فلسطینی شہید ہوچکے، اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں1 لاکھ 18 ہزار 752 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 14 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔