29 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومقومی خبریںعمران خان نے شکوہ کیا کہ علی امین گنڈاپور ملاقات کیلئے نہیں...

عمران خان نے شکوہ کیا کہ علی امین گنڈاپور ملاقات کیلئے نہیں آتے: علیمہ خان


علیمہ خان—فائل فوٹو

بانیٔ تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا، انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ان کے پاس ملاقات کے لیے نہیں آتے، جبکہ نواز شریف کی پوری کابینہ جیل اور لندن چلی جاتی تھی۔

راولپنڈی میں علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات کروادی گئی، بہنوں نے بھائی کو بتایا کہ آپ ان سے نہ ملیں جن کے نام فہرست میں شامل نہ ہوں، بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، جو لوگ پچھلی ملاقات کےلیے گئے تھے انہوں نے جھوٹ بولا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ کوئی پالیسی ان کے بغیر منظور نہیں ہو گی، کوئی ایپکس کمیٹی میں اجازت کے بغیر نہیں جائے گا، انہوں نے جنید اکبر کو ہدایت کی ہے کہ سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ لوگ اس وقت بھرپور تحریک چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں، انہوں نے الیکشن ٹریبونلز میں جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، نہ کسی سے کوئی بات ہو رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، ان کی صحت بھی ٹھیک ہے۔

علیمہ خان نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے خود سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت بھارت کے ساتھ تناؤ پر ڈرامے کر رہی ہے، عمران خان نے بتایا ہے انہوں نے فیصل چوہدری سے پوچھا کہ تم کیسے اندر آ جاتے ہو؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات