24 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی صدر کا بھارتی وزیراعظم سے رابطہ، ہر قسم کی دہشتگردی کے...

روسی صدر کا بھارتی وزیراعظم سے رابطہ، ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف مقابلہ کرنے پر زور


روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

روسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیوٹن نے مودی سے ایک بار پھر پہلگام حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی ہر قسم کے خلاف مقابلے کرنے پر زور دیا، روس بھارت کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری پر بھی بات ہوئی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیوٹن کو جنگ عظیم دوم کے وکٹری ڈے کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دی، روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم مودی کے دورہ بھارت کی دعوت قبول کرلی۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 سیاح کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کردی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کی پیشکش بھی کی گئی، جس کا بھارت کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا، جبکہ چین، ترکیہ اور سوئٹزر لینڈ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کے اس مؤقف کی حمایت کی ہے۔

چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات