24 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدلجیت دوسانجھ ، شکیرا اور نکول شرزنگر کے ساتھ بیٹھیں گے

دلجیت دوسانجھ ، شکیرا اور نکول شرزنگر کے ساتھ بیٹھیں گے


بھارتی گلوکار اور اداکار دل جیت دوسانجھ میٹ گالا 2025ء میں شکیرا اور نکول شرزنگر کے ساتھ بیٹھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو اینا ونٹور کے خصوصی عشائیے میں شکیرا اور نکول شرزنگر کے ساتھ ایک میز پر بیٹھایا جائے گا۔

قریبی ذرائع کے مطابق دل جیت دوسانجھ کو ایونٹ میں صرف ریڈ کارپٹ پر واک کرنے کی دعوت نہیں بلکہ وہ اینا ونٹور کے خاص عشائیے کے منتخب مہمانوں میں شامل ہیں۔

بھارتی گلوکار جو اپنے گانو ں’ لو، گوٹ اور کنی کنی کے لیے معروف ہیں، وہ اس شام فیشن ڈیزائنر پربال گرنگ کی میزبانی میں ہوں گے، جو تقریب کےلیے دل جیت کا لباس بھی تیار کررہے ہیں۔

فیشن ڈیزائنر ایسا لباس تیار کرنے میں کوشاں ہیں، جو روایت اور جدت کا ملاپ ہو، جس سے دل جیت کی پنجابی شناخت بھی ابھر کر سامنے آئے۔

میگا میٹ گالا میں بالی ووڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان، کیارا ایڈونی، پریانکا چوپڑا، نیک جونس بھی شریک ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات