53 کروڑ روپوں سے زائد کے بینک فراڈ کیس میں مرکزی ملزم عاطف حسین علالت کے باعث حاضر نہیں ہوئے البتہ ان کی اہلیہ ماڈل نادیہ حسین پیش ہوئیں۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ سے زائد کے بینک فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور ایف آئی اے پراسکیوٹر سے دلائل طلب کرلیے۔
سماعت کے دوران وکیل دفاع نے مؤقف اختیار کیا کہ جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے انکا اطلاق نہیں ہوتا۔
وکیل صفائی نے دلیل دی کہ ملزم کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ ایف آئی اے کو 2 پرائیویٹ فریقین کے درمیان تنازع کی انکوائری کا اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور ایف آئی اے پراسکیوٹر سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔