بھارت نے پاکستانی سرحد کے نزدیک راجستھان میں فضائی مشقوں کا اعلان کردیا۔
رافیل، میراج 2000 اور سخوئی 30 طیاروں کی یہ مشقیں بدھ 7 اور جمعرات 8 مئی کو ہوں گی۔
244 سرحدی اضلاع میں بدھ کو سول ڈیفنس کی مشقیں بھی ہوں گی۔
مقبوضہ کشمیر، نئی دلی اور لکھنو میں آج اسکولوں کے بچوں اور عام شہریوں کو خطرے کا سائرن بجنے کی صورت میں بچاؤ کی مشقیں کرائی گئیں۔
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول کی 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات ہوئی ہے۔
نریندر مودی اپنے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور مسلح فوجی سربراہوں سے پہلے چند روز میں کئی میٹنگز کر چکے ہیں۔