28 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارتی باکسر کو شکست دینے والے شہیر آفریدی کا شاندار استقبال، پولیس...

بھارتی باکسر کو شکست دینے والے شہیر آفریدی کا شاندار استقبال، پولیس نے کندھوں پر اٹھا لیا


بھارت پاکستان کشیدگی کے دوران بھارتی باکسر کو شکست دے کر کراچی پہنچنے پر پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شہیر آفریدی تھائی لینڈ سے کراچی پہنچے تو پولیس نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا۔

اس موقع پر ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی، ڈی آئی جی آر آر ایف غلام اظفر مہیسر، ایس یس پی علی رضا نے ان کا استقبال کیا۔

ساتھی پولیس ملازمین نے شہیر آفریدی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، اس موقع پر فلک شگاف نعروں سے ایئرپورٹ گونج اٹھا۔

آر آر ایف کے جوانوں کی بڑی تعداد کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھی، ساتھی اہلکاروں نے آر آر ایف ملازم شہیر آفریدی کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شہیر آفریدی نے کہا کہ کامیابی پر سر فخر سے بلند ہے، کشیدگی کے وقت عوام کو بھارتی باکسر کو ہرا کر تحفہ دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے کرتار پور دربار صاحب کی مٹی تحفے میں دی تو سکھ کھلاڑی نے مٹھائی پیش کی۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر سعید غنی نے کہا کہ شہیر آفریدی کی کامیابی پر بہت خوشی ہوئی ہے، ان کی کامیابی سندھ پولیس کی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ شہیر آفریدی کا شمار بین الاقوامی بڑے باکسرز میں ہونے لگا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات