برطانیہ اور بھارت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔ نئی دہلی سے خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان نے تجارتی معاہدے کا اعلان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے بات کرکے بہت خوشی ہوئی، بھارت اور برطانیہ کے درمیان باہمی مفاد کا حامل آزاد تجارتی معاہدہ طے پاگیا ہے۔
مودی کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے سے بھارت برطانیہ جامع اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔
ادھر ٹین ڈاؤننگ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئے۔
ٹین ڈاؤننگ مودی نے وزیراعظم اسٹارمر کو بھارت مدعو کیا ہے، وزیراعظم اسٹارمر جلد بھارت کا دورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔