28 C
Lahore
Wednesday, May 7, 2025
ہومتجارتی خبریںامریکی کمپنیوں کی موجودگی ثبوت ہے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ہے:...

امریکی کمپنیوں کی موجودگی ثبوت ہے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف


فوٹو پی آئی ڈی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں موجود ہیں، جن کی موجودگی ثبوت ہے کہ پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور منافع بخش ملک ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان بزنس کونسل کا پاکستان اور امریکا اقتصادی تعلقات آگے بڑھانے میں اہم کردار ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں ملازمتیں پیدا کرنے، ریونیو میں حصہ ڈالنے کے لیے آپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان کا شمار امریکی کپاس کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مارکیٹ نئی بیرونی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، فچ نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے مائنس بی میں اپ گریڈ کر دیا ہے، اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 1 فیصد مزید کمی کرکے 11 فیصد کر دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ٹیرف کے مسئلے پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے، امید ہے کہ ٹیرف کے معاملے کا باہمی طور پر فائدہ مند حل تلاش کر لیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات