25 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک مارکیٹ، ملاجلا رجحان، 12 شرح سود میں کمی کے باوجود 1510...

اسٹاک مارکیٹ، ملاجلا رجحان، 12 شرح سود میں کمی کے باوجود 1510 پوائنٹس کی کمی


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،شرح سود میں کمی سے مارکیٹ میں جاری مندی کا رحجان تبدیل، اتار چڑھاو کے بعد ملا جلا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 12پوائنٹس کی کمی،53.09فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب 99کروڑ 42لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 7.29 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی وجہ سے ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد انڈیکس میں 439پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم یہ رحجان زیادہ دیر قائم نہیں رہا اور علاقائی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے فروخت کا دباو بڑھ گیا جس سے 100انڈیکس 1036پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی حد پر آگیا لیکن دوپہر کے بعد توقع کے برعکس اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد مزید کمی کی اطلاعات پر کچھ سیکٹرز میں خریداری بڑھ گئی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس11.70پوائنٹس کی کمی سے 114102.24پوائنٹس پرآکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 108.83پوائنٹس کی کمی سے 34808.60 پوائنٹس ہو گیا ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات