33 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومقومی خبریںاب ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ

اب ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ


پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اب ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

راولپنڈی میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، کارکن نکلتے ہیں اور اپنے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی نکالتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اب اس تحریک کی طرف جائیں گے کہ لوگ خود اپنے گھروں سے نکلیں گے، ہمیں کب تک روکیں گے؟ ایک دن لاوا پھٹ پڑتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ بیوقوف لوگ ہیں، جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں، یہ پاکستان کے عوام کو للکار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہم بات کر بیٹھے ہیں، جنوری میں 4 نشستیں حکومت کے ساتھ ہوئیں، ہمارا صرف ایک مطالبہ تھا کہ بانی سے ملاقات کرائی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے ہم کو بتایا پوچھ کر بتائیں گے، اس بے بس حکومت سے ہم کیا بات کریں گے؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان بوجھ کر کچھ لوگوں کو اندر بھیجا جاتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو بانی کا بیانیہ باہر نہیں بتاتے، مگر ہمیں اس وقت تک کوئی اعتبار نہیں، جب تک ہمیں رسائی نہیں دی جاتی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات