28 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومتعلیم اور صحتکیا جسم میں پانی کی کمی سے دل کا دورہ پڑ سکتا...

کیا جسم میں پانی کی کمی سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے؟


یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے ماہرین صحت دن میں تقریباََ 7 یا 8 گلاس پانی پینے کی تجویز دیتے ہیں مگر یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ پانی کی مناسب مقدار دل کا دورہ پڑنے کے خطرے کو بھی کم کر سکتی ہے۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی کی مناسب مقدار جسم میں خون کو گاڑھا ہونے سے روکتی ہے جو کہ دل کا دورہ پڑنے کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون جسم میں پانی کی کمی سے بھی گاڑھا ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں خون جمنے اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق پانی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی اہم ہے کہ دل کی صحت کے لیے صرف پانی کی مناسب مقدار ہی نہیں بلکہ متوازن غذا، مناسب نیند، ورزش اور ذہنی سکون بھی ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات