30 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومجرم و سزاکوئٹہ سے کراچی آنیوالی بس سے کروڑوں کی منشیات اور اسمگل شدہ...

کوئٹہ سے کراچی آنیوالی بس سے کروڑوں کی منشیات اور اسمگل شدہ اشیاء برآمد



کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس نمبر LES-522 سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز بسمہ جتوئی کے مطابق محکمہ کسٹمز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ بس کے ذریعے غیر قانونی سامان کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر موچکو چیک پوسٹ پر بس کو روکا گیا اور مکمل تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران ڈرائیور سیٹ کے خفیہ خانے سے 58 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ واٹر کولر کے پیندے میں چھپائے گئے 130 اسمگل شدہ موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ مزید چھان بین پر بس کے اضافی وھیل میں 9600 غیر ملکی سگریٹس کے پیکٹس اور ٹول بکس سے 8200 ساشے بھارتی اسمگل شدہ گٹکا برآمد کیا گیا۔

بسمہ جتوئی کے مطابق برآمد شدہ منشیات، اسمگل شدہ اشیاء اور بس کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسٹمز حکام نے بس میں سوار اس کے مالک اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ لے لیا ہے جبکہ برآمد شدہ اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات