پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی کے ڈیوڈ وارنر کے سپرد ہے۔
اہم میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر ٹام کرن کی جگہ اسپنر رشاد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فواد علی اور عمیر بن یوسف کی جگہ حسن علی اور سعد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پی ایس ایل کی پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر 8 میچ کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اتنے ہی میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
لاہور قلندرز کی نمبرز کی دوڑ میں تیسری پوزیشن ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد 9 ہے جبکہ کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کی آخری پوزیشن پر ملتان سلطانز کی ٹیم ہے، 8 میچز میں سے صرف 1 میں کامیابی حاصل کی اور اسے 7 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہ ٹیم اب ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔