کراچی:
شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون رئیس گوٹھ ستارہ بائی پاس کرش پلانٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ عبدالرشید کے نام سے ہوئی، اہل علاقہ کی اطلاع پر موچکو تھا کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، مقتول پریا گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدور تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس اور بفرزون میں فائرنگ کے واقعات میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن الطاف نگر القریش مسجد کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک بچی زخمی ہوگئی ،بچی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 12 سالہ منیبہ دختر خالد کے نام سے ہوئی ۔ کورنگی مہران ٹاون اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
زخمی کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا،بلدیہ جنگل اسکول کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی
زخمی کی شناخت 28 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی، زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔
کورنگی 51 سی موٹر سائیکل مکینک کی دکان پر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی۔
اورنگی ٹاون سیکٹر سیون سی گھر کے اندر نامعلوم سمت سے گولی لگنےسے خاتون زخمی ہوگئیں خاتون کی شناخت 60 سالہ نصرت کے نام سے ہوئی۔
بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 بس اسٹاپ کے قریب سر میں گولی لگنے سے14 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا،زخمی کی شناخت ارحان کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں: کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی
پولیس کے مطابق واقعے اندھی گولی لگنے کے باعث پیش آیا تاہم زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بلدیہ اتحاد ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی، گزری چاندی چوک کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ فرقان ولد عطاء اللہ زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔۔