29 C
Lahore
Sunday, May 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل، لاہور اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے، قلندر کی...

پی ایس ایل، لاہور اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے، قلندر کی بھر پور پریکٹس


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے ہفتے کی شام ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کی ۔لاہور قلندرز اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے اور 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔کراچی کنگز نے سات میں سے چار میچ جیتے ہیں اور تین میں اسے شکست ہوئی ہے۔پریکٹس سیشن سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ ہمارے لیے اب سارے میچ بڑے اہم ہیں ہم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے یا دوسرے نمبر پر آنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے پاس فائنل میں پہنچنے کے لیے دو موقع ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ ہمارے لیے ایک اور میچ کی حیثیت رکھتا ہے شائقین کے لیے یہ میچ دو بڑے حریفوں کے درمیان میچ کی حیثیت رکھتا ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات