کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ میچز نیشنل اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شریک پانچ ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرز ہیں۔ ڈبل لیگ فارمیٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی اور مجموعی طور پر 22 میچز کھیلے جائیں گے۔پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں 22 مئی کو کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی جس میں فاتح 24 مئی کو فائنل میں ٹاپ رینک ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔