23 C
Lahore
Monday, May 5, 2025
ہومقومی خبریںفلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اہلسنت و جماعت کا مفتی منیب کی زیرِ...

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اہلسنت و جماعت کا مفتی منیب کی زیرِ قیادت کراچی میں مارچ


مفی منیب الرحمٰن—فائل فوٹو

اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔

مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں مارچ نمائش سے تبت سینٹر پہنچا۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ اس دوران عام پبلک کو جمشید روڈ، تین ہٹی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی۔ 

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل چورنگی کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو شارع قائدین، سوسائٹی چورنگی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی، شہریوں کو سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کرنے کا کہا گیا

ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے دوران سوسائٹی چورنگی سے آنے والے ٹریفک کو پیپلز چورنگی جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف بھیجا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ناظم آباد، تین ہٹی سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ، گرومندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

دریں اثنا پولیس کے مطابق ایم اےجناح روڈ، عیدگاہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو جوبلی کی طرف موڑ دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین سے سوسائٹی سگنل کی طرف ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات